ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی:مرکزی حکومت مستقبل میں معافی کے لائق نہیں:جارج

نوٹ بندی:مرکزی حکومت مستقبل میں معافی کے لائق نہیں:جارج

Mon, 19 Dec 2016 11:30:32    S.O. News Service

بنگلورو۔18؍دسمبر(ایس او نیوز)بنگلورترقیاتی وزیر کے جے جارج نے نوٹ بندی پر اپنی ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ 18لاکھ کروڑ روپئے مالیت کے پرانے نوٹ کو بند کرنے سے قبل احتیاطی اقدامات نہ کرنے وزیراعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت مستقبل میں معافی کے لائق نہیں ہے۔ مرکز کو پرانے نوٹوں کے استعمال پر پابندی لگانے سے قبل نئے نوٹ جاری کرنے چاہئے تھا، مرکز کے غیرسائنٹفک فیصلہ سے غریب،ملازمین اور درمیانی طبقہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔شہر کے بسونگڈی علاقے میں دی بنگلورو کمرشیل ٹرانسپوٹرس کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کی سلور جوبلی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز کے اس غلط اقدام کا نتیجہ ہے کہ آج لوگ بینکوں اور اے ٹی ایم مراکز پر لمبی قطاروں میں نظر آنے لگے ہیں اور لوگوں کو روز مرہ زندگی کے لئے استعمال کئے جانے اشیاء کی خریدی کے لئے لمبی قطاریں گھنٹوں کھڑے ہوکر رقم حاصل کرنے پڑرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی رقم کو بینک سے نکالنے کے لئے کافی دشواریوں اور رکاوٹوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بینکوں اور اے ٹی ایم مراکز سے رقم نکالنے کی جو حدبندی لگائی ہے اس کا کوئی معنی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی تکلیف ہو پانی پینا ہی چاہئے۔آخر میں مرکزکو سزا جھیلناہی پڑے گا۔ اسٹیل برڈج کے متعلق کے جے جارج نے کہا کہ اس پراجکٹ میں کسی بھی طرح کی کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خودکشی کئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے معاملہ میں بلاوجہ انہیں کھینچنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ تقریب میں مذکورہ سوسائٹی کے صدر چناریڈی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کے لئے درکار سہولتیں فراہم کرتے ہوئے سوسائٹی نے کامیابی کے 25سال مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گاہک اسی طرح سوسائٹی کا تعاؤن کرتے ہوئے سوسائٹی کو مزید ترقی پر لے جانے کے لئے ہر ممکنہ مددکرتے رہیں گے۔ تقریب کے دوران سوسائٹی کی سلور جوبلی ساوینر کا اجراء بھی عمل میں لایاگیا۔


Share: